حیدرآباد۔19اکتوبر (اعتماد نیوز)کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج
مہاراشٹر اور ہریانہ میں کانگریس پارٹی کی بری طرح شکست کے بعد اپنا رد عمل
ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے فیصلہ کو قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے
آج
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ریاستوں کے عوام نے تبدیلی کو مد .ظر
رکھتے ہوئے ووٹ دی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی کامیابی پر مبارک باد دی ۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں ریاستوں میں کانگریس کی ترقی کے لئے وہ جد و جہد
کرینگے۔